بسم اللہ الرحمن الرحیم،الحمد للہ والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ 
بدھ, 15 مئی 2019 12:10

حصن المسلم

Written by  سعید بن علی القحطانی حفظہ اللہ، ترجمہ: فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ

حصن المسلم

مسنون اذکار اور دعاوں کا خوبصورت مجموعہ

ترتیبِ نو اضافہ جات اور ہر حدیث پر حکم

ایک  انسان کی زندگی میں ایسے بہت سے لمحات آتے ہیں جب وہ بے چین مضطرب او ر پریشان ہوجاتا ہے اور کسی ایسے سہارے کی تلاش میں ہوتا ہے جو اسے چین وسکون عطاکرسکےاسلامی تعلیمات جوزندگی کے ہر شعبے کو محیط ہیں یہاں بھی راہ گم کردہ انسانیت کی رہنمائی کرتی اور بتاتی ہیں کہ دلوں کا اطمینان محض یاد خداوندی میں مگن رہنے میں ہے اور مشکلات کا حل اسی صورت میں ممکن ہے جب بارگاہ رب العالمین میں دست التجا کو دراز کیا جائے کہ اس کے سوا کوئی مصائب کو ٹالنے کی استطاعت نہیں رکھتاشرعی اصطلاح میں اسی کو ذکرودعا سے تعبیر کیا جاتاہے پیغمبر اعظم  صلی اللہ علیہ وسلم  نے ہمیں ہر موقع کےلیے بڑی جامع اور مؤثر دعائیں سکھائی ہیں زیرنظر کتاب ''حصن المسلم''بھی اسی نوع کی دعاؤں اور اذکار کامجموعہ ہے  جن کے پڑھنے سے انسان خداکی حفاظت کے قلعے میں میں آجاتا ہے گویا یہ اسم باسمی ہے معروف عالم دین مفسرقرآن حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے اپنے رواں اور شگفتہ قلم سے ان دعاؤں کاترجمہ کردیا ہے تاکہ زبان سے نکلے ہوئے الفاظ معانی کی تأثیر سے متصف ہوسکیں ہر مسلمان کو چاہئے کو وہ ان دعاؤں کو یاد کرے اور حرز جاں بنائے۔

Read 1469 times
More in this category: « نماز کا طریقہ
  • Image
  • Text
  • Additional info
  • Author