بسم اللہ الرحمن الرحیم،الحمد للہ والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ 
پیر, 05 اکتوبر 2015 00:00

تصنیف و تالیفات

شعبہ تحقیق و تالیف کے تحت مختلف تصنیف و تالیفات

مطبوعات وتصنیفات:

۱: حقوق مرداں وحقوق نسواں(مطبوع)۔(مؤلف: فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ)

جس میں مرد اور عورت کا بنیادی فرق، اسلام میں عورت کا مقام، حقوق الزوجین، ہر قسم کےخاندانی مسائل کابہترین حل، تحفظ نسواں بل نقد وتجزیہ اور متبادل حل کے ساتھ ساتھ عورت کے حوالے سے مغربی چالوں کو سمجھنے ان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کامسکت جواب موجود ہے۔

۲:ضوابط الجرح والتعدیل:(مطبوع)

علماء کرام اور طلباء علوم ِ شرعیہ کے لیے علم جرح وتعدیل کے اہم موضوع پر دورِ حاضر کے عظیم محقق ومحدّث فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کے افادات پر مشتمل منفرد اور جامع کتاب جو کہ بحمداللہ زیور طبع سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آچکی ہے۔

۳: تکملہ تفسیر احسن البیان (زیرِ تکمیل)۔ (مؤلف: فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ)

محترم فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ تعالیٰ کی شہرہ آفاق تفسیر ’’ احسن البیان‘‘ پر مزید علمی کام کیا جارہا ہے جو اس قیمتی سرمایہ میں مفیدعلمی اضافہ کے ساتھ عوام الناس کے لیے مزید فائدہ مند بنایا جارہا ہے۔  

۴: اللآلی المضیئۃ:(مطبوع)

 اس کتاب کی غرض وغایت یہ ہے کہ صحاح ستہ کی وہ احادیث جو ان تمام چھ کتابوں میں موجود ہوں ان کو طلبہ وعوام  کے استفادہ کے پیش نظر یکجا کیاگیا ہےنیزاردو ترجمہ اور اہم فوائد وحواشی کا اضافہ کر کے اسے مزید مفید بنایا گیا ہے۔

۵:دفاع حدیث انسائکلو پیڈیا:اس انسائکلوپیڈیا کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دفاع حدیث کے عظیم مقصد کے پیش ِنظر برصغیر کے علماء اہلحدیث کی جانب سے جو تحریری خدمات انجام دی گئی ہیں انہیں استفادہ عام کے پیش نظر مزید تنقیح، تحقیق وتخریج کے مراحل سے گزار کر ایک موسوعہ کی شکل دی جائے، اس پر الحمد للہ کافی کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔اور اس سلسلے کی دو کتابیں زیورِ طبع سے آراستہ ہوچکی ہیں جن کا تعارف درج ذیل ہے۔

 مولانا امین  احسن  اصلاحی اپنے حدیثی وتفسیری نظریات کی روشنی میں  (مطبوع) ۔(مؤلف: فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ)

اس کتاب میں منکرین ِ حدیث کے سرغنہ اوربرصغیر پاک وہند میں فتنہ انکارِ حدیث کو پروان چڑھانے اور اس کی نشونما  میں بھرپور کردار اداکرنے والے امین احسن اصلاحی کے باطل نظریات جن کا ذکر انہوں نے اپنی کتاب’’ تدبرِ قرآن‘‘ اور’’ تدبر ِحدیث ‘‘میں کیا ہے ان کا دقیق  علمی جائزہ اور بھرپور مدلّل ردپیش کیا گیا ہے۔

فکرِ فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات،ایک علمی وتحقیقی جائزہ  (مطبوع) ۔(مؤلف: فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ)

اس کتاب میں برِ صغیرپاک وہندمیں فتنہ انکارِحدیث کو پروان چڑھانےاور اس کی نشونمامیں بھرپور کردار انجام دینے والی سرغنہ شخصیت حمیدالدین فراہی کے باطل افکار ونظریات کا دقیق علمی جائزہ اور مدلل رد پیش کیا گیا ہے۔

۶:  ترجمہ شرح السنۃ (منہجِ اہل ِحدیث):(مطبوع)

 عصر حاضر میں مسلمانوں میں خصوصا ً نوجوانوں میں پھیلتے فکری انحراف کی اصل وجہ منہج سلف صالحین سے ناآشنائی ہے، اس لئے ادارہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ علماءسلف کی جانب سے منہج پر تحریر کردہ بنیادی کتب کا ترجمہ کرکے شائع کیا جائے، اس حوالے سے امام بربہاری کی مایہ ناز  کتاب  "شرح السنۃ"کا انتخاب کیا گیا اوراس کااردو ترجمہ بمع مفید حواشی زیورِ طبع  سے آراستہ ہوچکاہے۔

زیرِ تکمیل تصنیفات و کتب

۷:کتاب مسئلہ توہینِ رسالت

۸: ترجمہ کتاب ضوابط التکفیر

۹: شرح کتاب العلم صحیح بخاری- للعلامۃالمحدّث عبد اللہ ناصر الرحمانی حفظہ اللہ -(اردو)

۱۰: شرح کتاب الشمائل المحمّدیۃ للامام الترمذی (تذکرہ جمال و خصالِ نبوّت ﷺ )    للعلامۃالمحدّث عبد اللہ ناصر الرحمانی حفظہ اللہ 

۱۱: مراجعہ ،تھذیب  و تلخیص کتاب " الفتح الربانی فی ترتیب مسند امام احمد لعبد الرحمٰن البنّا ساعاتی"   ترجمہ ،تشریح، تخریج بمع حکم  احادیث (اردو)

۱۲: خلاصہ مضامینِ قرآن 

Read 1451 times Last modified on جمعرات, 25 اپریل 2019 11:49