جدید مالی معاملات متفرقات

اسلامی معیشت واقتصاد کے عنوان پر قائم ہونے والے بین الاقوامی سیمینارز،کانفرنسز اور فقہ اسلامی کمیٹیز بین الاقوامی کانفرنسز ، فقہ کمیٹیز

عالم اسلام میں بیداری کی لہر نے ایک طرح سے مسلمانوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ وہ عالمِ حاضر میں پیدا ہونے والی نت نئی تبدیلیوں سے متعلق سوچیں اور ان مسائل میں شرعی حکم تلاش کریں ۔ معیشت واقتصاد بھی ایسا مسئلہ ہے جس میں بہت سے نئے مسائل پیدا ہوچکے ہیں ۔ اور ہو رہے ہیں جو حل کے طالب ہیں ۔

لہٰذا معیشت واقتصاد کے جدید مسائل کی گھتی سلجھانے کیلئے اہل علم نے انفرادی ، اجتماعی اور بین الاقوامی سطح پر کاوشیں کی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ان کا بیان احوال کچھ یوں ہے ۔

اقتصادومعیشت پر ہونے والے عالمی سیمینارز

نمبرشمارسالعنوانمقام
11951الربا ونزع الملکية ( سود اور ملکیت )پیرس
21961التأمین ( انشورنس)دمشق
31967عامقاھرہ
41975عامتیونس
51977عامریاض
61976المصارف الاسلامیہ ( اسلامی بینکنگ)ریاض
71963مارچعامقاھرہ
مجمع بحوث اسلامیہ قاھرہ کے زیر سرپرستی منعقد ہونے والے سیمینارز
81965مئیالمعاملات المصرفیہ واستثمار الأموال فی الاسلام (بینکنگ معاملات اور اسلام میں مال کی فائناسنگ)قاھرہ
91966اکتوبرعامقاھرہ
101971مارچعامقاھرہ
111972ستمبرالاسس التی تقوم علیہا المصارف التجاریۃ وکیفیۃ التوفیق بینھا وبین الشریعۃ الاسلامیہ وحکم شھادات الاستثمار وودائع صنادیق الادخار ( تجارتی بینکوں کی بنیادیں ، اور ان کی شریعت سے ہم آہنگی کے طریقے ، فائناسنگ سرٹیفکیٹ کا حکم اوربچت کھاتے اور جمع فنڈ )قاھرہ
121977 اکتوبرعام 
131976دراسۃ انشاء مراکز ومعاہد متخصصہ فی الاقتصاد الاسلامی ، (اقتصاد اسلامی میں خصوصی مراکز اور معاہد کے قیام کا مطالعہ)مکۃ المکرمۃ
141983المؤتمر العالمی الثانی للاقتصاد الاسلامی ( اقتصاد اسلامی کا دوسرا سیمینار ) International Union of Islamic Banks پاکستان
151399ھپہلا سیمیناردبئی
161983دوسرا سیمینارکویت

جدید مسائل پر تحقیقات کیلئے قائم اسلامی فقہ اکیڈمیز

رابطہ عالم اسلامی کے تحت قائم ہونے والی مجمع الفقہ الاسلامی جدہ ( اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ )جو 1386ھمیں قائم ہوئی اور اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے معاشی ، معاشرتی ، اقتصادی ودیگر اہم موضوعات پر متعدد سیمینارز منعقد کراچکی ہے ۔

اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیز کے تحت مختلف سیمینارز کا انعقاد ہوا جن کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔

جامعہ ملک عبد العزیز جدہ کے تحت :(الإستثمار والتمويل)کے عنوان پر 1401ھ میں سیمینار منعقد ہوا ۔

برکہ بینک کے تحت اسطنبول میں اور مدینہ منورہ میں 1400ھ میں دو سیمینار منعقد کئے گئے ۔

بینک اسلامی کے تحت (ندوة الاوراق المالية الاسلامية) کے عنوا ن کے تحت 1407ھ میں جدہ میں سیمینار منعقد ہوا ۔

بینک فیصل اسلامی کے تحت 1404ھ میں (البنوک الإسلامية ودورهافي التنميةالإقتصاديةوالإجتماعية ) کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا ۔

مخصوص میگزینز

مجلة البنوک الاسلامية یہ مجلہ International Union of Islamic Banks کے تحت شائع ہوتا ہے ۔

مجلۃ النور : جوکہ Kuwait Finance House کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے ۔

*مجلۃ الاقتصاد اسلامی یہ بینک دبئی اسلامی کی جانب سے جاری ہوتا ہے ۔

مجلۃ البحوث الاسلامہ : یہ مجلہ ادارہ عامہ للبحوث والافتاء والدعوۃ والارشاد سعودی عرب ۔

*صلی اللّٰہ و سلم علی نبینا محمد و علی آلہ وصحبہ أجمعین

مصنف/ مقرر کے بارے میں

Islamfort

Leave a Comment