Audios | آڈیوز
Audios | آڈیوز
نوجوان نسل کی بگاڑ کے اسباب اور علاج
/


نوجوانوں کا بگاڑ اور بری عادات و خصلتوں کا شکار ہونا، دور حاضر کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے ، والدین کی کثیر تعداد اس حوالے سے پریشان نظر آتی ہے کہ ان کی نوجوان اولاد دینی ، اخلاقی طور پر بگاڑ کا شکار ہوچکی ہے ، ایسے میں ضروری ہے کہ ان کے نوجوان نسل میں موجود ان خرابیوں کا تعین کیا جائے ، ان کے بگاڑ کے اسباب کا تعین ہو اور نوجوانوں کی اصلاح کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جائیں اور ان کی شرعی رہنمائی بھی کی جائے اس قسم کی ایک کاوش زیر نظر خطبہ ہے جس میں الشیخ کامران یسین صاحب نے بڑے مدلل انداز میں نوجوانوں میں موجود خرابیوں ، ان کے اسباب اور علاج کو بیان کیا ہے ۔

مصنف/ مقرر کے بارے میں

الشیخ محمد کامران یاسین حفظہ اللہ

آپ نے کراچی کے معروف دینی ادارہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالمعہد الرابع مکمل کیا،بعد ازاں آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں تعلیم حاصل کرتے رہے، اب دین کی نشر و اشاعت کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں ریسرچ اسکالر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔