بسم اللہ الرحمن الرحیم،الحمد للہ والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ 
الثلاثاء, 06 تشرين1/أكتوير 2015 00:00

شعبہ ویلفئیر

شعبہ ویلفئیر 

المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کا ایک معروف ادارہ ہے جوصوبہ سندھ میں معاشرے کے تمام طبقات کی دینی و دنیاوی  منفعت کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مدد و تعاون فراہم کرنے کیلئے میں کوشاں ہے۔ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کا شعبہ رفاہی امور قوم کو جہالت، بیماری، غربت، بے

 

01

تعمیرِ مساجد پروجیکٹ:

شہر کراچی  ، اندرونِ سندھ اور ضلع تھرپارکر کے ان علاقوں،دیہات وقصبوں میں جہاں مساجد کی اشد ضرورت ہو، اور مقامی لوگ  تعمیر کی استطاعت نہ رکھتے ہوں تو ان علاقوں میں نئی مساجدکی تعمیر ، یا  خستہ حال مساجد کی تعمیرِ نو کے لیے الحمدللہ یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔جس کے تحت بحمد اللہ اب تک ۱۳ سے زائد بنائی جا چکی ہیں اور ۱۰ کے قریب زیرِ تعمیر ہیں۔

02

فراہمی آب پروجیکٹ:

سندھ کے سب سے پسماندہ ضلع تھرپارکر اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں  میں جہاں دیگر کئی مشکلات علاوہ ایک سب سے بڑی مشکل پانی کی قلت ہے، ان قحط زدہ ع اور حاجت مندلاقوں میں پانی کی دستیابی کے لیے کنووں کی کھدائی، ثمر پمپ وغیرہ  کا کام کیا جاتا ہے، تاکہ دکھی اور لاچارانسانیت کی کچھ مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔اس سلسلہ میں اب تک بحمداللہ 94 پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور مزید  پر کام جاری ہے۔

03

ماہانہ راشن پروگرام:

اس پروگرام کے تحت مستحق اورنادار خاندانوں کی ماہانہ کفالت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس پروگرام کے مستفیدین میں ایسے خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا کوئی مستقل ذریعہ آمدنی ومعاش نہیں ہےان میں زیادہ ترجیح بیواؤں ، یتیموں اور معذوروں کو دی جاتی ہے۔انہیں ماہانہ راشن کے خصوصی تھیلوں کی صورت میں راشن دیا جاتا ہے ۔جن گھرانوں کی حالیہ تعداد 54 ہے۔

04

رمضان راشن پروگرام:

اس پروگرام کے تحت اوسطاً  1500 ضرورت مند و مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے  میں وہ  فکرِ معاش سے ایک حد تک آزاد بھی ہوجائیں اور بے فکری سے اپنے رب کی عبادت میں مشغول بھی رہ سکیں۔یہ سلسلہ بحمد اللہ گزشتہ کئیں سالوں سے جاری ہے ۔

05

افطار الصائم  پروجیکٹ:

اس پروگرام کے تحت سندھ کے مختلف علاقوں و دیہاتوں میں  مساجد میں افطار اور کھانےکا انتظام کیا جاتا ہےتاکہ یہ لوگ مساجد سے بھی جڑے رہیں اوران کی دینی اور اخلاقی تربیت کا بھی  اہتمام کیا جاسکے۔گذشتہ سال سندھ کےاکیس( 21) اضلاع کی158 سے زائد مساجد     میں  بحمد اللہ یومیہ 3800افراد  اور مکمّل ماہ میں 114000 افراد مستفید ہوئے۔

06

قربانی پروجیکٹ:

غربت اور افلاس کے باعث سال بھر اندرونِ سندھ و تھرپارکر کے جن افراد اور گھرانوں کو گوشت جیسی نعمت میسر نہیں ہوپاتی، بقرعید کے دوران ان علاقوں میں ادارے کی جانب سے قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ مفلس ونادار افراد تک یہ نعمت باآسانی پہنچائی جاسکے۔گزشتہ سال  تقریبا 10000 دس ہزار افراد  اس سے مستفید ہوئے۔

07

فری ڈسپنسریز:

اس پروجیکٹ کے تحت 1عدد فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیاہے جس کے لیے ضلع تھرپارکراور تحصیل مٹھی  کے1 دیہات (پدھریو سومرا)  کا انتخاب کیا گیا ہے ، اس کے انتخاب کا سبب دور دور تک کسی بھی قسم  کی طبی سہولیات کی عدم موجودگی ہے۔جہاں تشخیص سے لےکر علاج و دوائی تک کی مکمل سہولت  بتوفیق اللہ میسر کی جاتی ہے۔

08

مدارس  اندرون سندھ و بلوچستان:

اس پروجیکٹ کے تحت اندرونِ سندھ   بلوچستان کے دوردراز  پسماندہ علاقوں میں بچوں میں قرآن ِمجیداور دینی تربیت کے لیے مدارس کا قیام عمل لایاگیا ہے تاکہ ان علاقوں میں پھیلی  بے دینی ، جہالت، بدعات وخرافات کو ختم کیا جاسکے اور معاشرے کی  فکری و اخلاقی اصلاح میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔

09

العلم اسکول تھرپارکر:

اس پروگرام کے تحت ضلع تھرپارکرکے شھر’’اسلام کوٹ‘‘ ’’میں ایک  اسکول’’العلم اسکول تھرپارکر‘‘کے نام سےتشکیل دیا  گیا ہےجس کا قیام  سن 2014 میں عمل میں لایا گیا۔ الحمد للہ  طلبہ کو اسکول کی جانب سے رہائش کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

10

کسوۃ الشتاء:

موسمِ سرما میں کراچی واندرونِ سندھ کے  ضرورتمندمستحق ونادار بچوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم۔گزشتہ سال بحمد اللہ  3500 بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔

 

شعبہ  رفاہی امور کی تفصیلی معلومات کے لیے ایک  مستقل  تعارفی و سرگرمی رپورٹ بھی شایع کی جاتی ہے جسے ادارہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ملاحظہ کیا گیا 1917 بار آخری تعدیل الخميس, 25 نيسان/أبريل 2019 11:44