بسم اللہ الرحمن الرحیم،الحمد للہ والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ 
منگل, 06 اکتوبر 2015 00:00

Al-bayan Institute البیان انسٹیٹیوٹ

Al-bayan Institute البیان انسٹیٹیوٹ

   معاشرے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے دینی و دنیاوی علوم کے حصول کے لئے جدید ماحول سے آراستہ تعلیمی ادارہ البیان انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا۔ 

 

البیان انسٹیٹیوٹ: دینی وعصری تعلیم کا حسین امتزاج، ایک ایسا تعلیمی وتربیتی ادارہ ہے جہاں بہترین دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عصری تعلیم کے حصول کے شاندار مواقع موجودہیں۔

البیان انسٹیٹیوٹ دراصل ایک اسلامی یونیورسٹی کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے، جس کا ابتدائی مرحلہ پانچ سالہ تعلیم پر مشتمل ہے، جوکہ ایک انٹرمیڈیٹ رجسٹرڈ  کالج ہے جس میں میٹرک کے بعد طلبہ کو داخلہ دیا جاتاہے۔

اس پانچ سالہ تعلیمی مرحلہ میں جدید طرزِ تعلیم سے آراستہ اعلیٰ دینی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جس کا نصاب ’’اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ ‘‘سے ماخوذ ہے۔

تمام اساتذہ مدینہ یونیورسٹی سےفارغ التحصیل ہیں۔

اور مکمل دینی تعلیم عربی زبان میں ہے۔

عصری تعلیم کے لیے I.Com,FA  اور  I.CS کے مضامین کا نتخاب کیا گیا ہے اور ان مضامین کی تدریس وتعلیم کےلیے ماہر وقابل اساتذہ اور I.CSکے لیے کمپیوٹر لیب کا بھی انتظام کیا گیاہے، اور عصری تعلیم کا میڈیم انگلش ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھمعاشرے کے ہر طبقہ تک دعوت دین پہچانے کے لیے انگریزی زبان کی اہمیت کے پیشِ نظر انگریزی زبان کی تعلیم کا خصوصی اہتمام ہے۔

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تربیت کا بھی خاص اہتمام ہے۔

اور طلبہ میں علم اور کتب سے محبت پیدا کرنے اور کتب بینی کی عادت ڈالنے کی غرض سے ادارہ میں بہترین اور جامع لائبریری بھی موجود ہے۔

 
 
Read 17272 times Last modified on جمعرات, 25 اپریل 2019 11:51
More in this category: « علمی ورکشاپس